ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کمٹہ میں بائک نے دی خاتون کو ٹکر، خاتون کی موقع پر موت

کمٹہ میں بائک نے دی خاتون کو ٹکر، خاتون کی موقع پر موت

Mon, 24 Oct 2022 08:35:43    S.O. News Service

کمٹہ 24/اکتوبر (ایس او نیوز) کمٹہ کے الوے کوڑی نیشنل ہائی وے پر روڈ کراس کرنے کے دوران تیز رفتار بائیک کی زد میں آکر ایک خاتون کی برسر موقع موت واقع ہوگئی جس کی شناخت الوے کوڑی کی رہائشی دیومابابو نائک کی حیثیت سے کی گئی ہے۔

ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق چکمنگلور کا رہنے والا لئیق خان نامی نوجوان ہوناور سے کمٹہ کی طرف جارہا تھا جس کے دوران یہ حادثہ پیش آیا۔

کمٹہ پولس تھانہ میں اس تعلق سے معاملہ درج کیا گیا ہے۔


Share: